شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا: آرمی چیف

شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا: آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان الیون اوربرطانوی میڈیا الیون کے درمیان خیر سگالی میچ کے انعقاد کے بعد ساری دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں ۔خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ ہوا جس میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 133 رنز سے شکست دی۔

3bde5710600baceb2f82cb9a118e6221

انہوں نے میڈیا اور میچ میں شریک ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی نمائشی میچ کو 'امن کپ' کا نام دیا گیا۔

a0abff376b09d6b6b96b0cbc4a9be430

پاکستان  الیون نے نمائشی میچ میں برطانوی میڈیا الیون کو جیت کے لئے 253 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 120 رنز بناسکی۔پاکستان الیون کی جانب سے شاہد خان آفریدی 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ انضمام الحق نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔