روہنگیا سے متعلق بڑھا چڑھا کر باتیں پھیلائی جا رہی ہیں:سوچی

روہنگیا سے متعلق بڑھا چڑھا کر باتیں پھیلائی جا رہی ہیں:سوچی

ینگون :میانمار کی رہنماءآنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق اپنے سے باتیں بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ چند دیہاتوں کا خالی کرایاگیا ہے مگر اس پر بڑھا چڑھا کر دعوے پیش کیے جارہے ہیں،اس حوالے سے امریکی بیانات پر بھی شکوک و شبہات ہیں ۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں میانمار کی رہنماءآنگ سان سوچی نے کہا کہ اس شورش زدہ علاقے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود ہے جبکہ آبادی کے نصف حصے سے بھی کم علاقے خالی کرائے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے امریکی دعووﺅں پر بھی شکوک و شبہات ہیں۔