سعودی ٹیم روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لینے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

سعودی ٹیم روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لینے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ریاض: سعودی ایوان شاہی کے مشیر عبداللہ الربیعی نے کہاہے کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی مدد   کی جائیگی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات کی خصوصی ٹیم تمام حالات کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کریگی اور جائزے کے تناظر میں امدادی سرگرمیوں کا پروگرام مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی مدد کیلئے بنگلہ دیش میں امدادی ٹیم تعینات کرے گا۔

مصنف کے بارے میں