"بھومی"کےلئے کسی نے میری سفارش نہیں کی: آدیتی راﺅ حیدری

ممبئی : اداکارہ آدیتی راﺅ حیدری نے کہا ہے کہ فلم ”بھومی“ کےلئے کسی اداکار نے ان کا نام تجویز نہیں کیا۔

اداکارہ آدیتی راﺅ حیدری نے فلم ”بھومی “ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹیلنٹ اور محنت پر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت خود اپنا راستہ بنارہی ہیں۔

فلم ”بھومی “ کی کہانی ایک چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو مصیبت کے وقت خود اپنے لئے کھڑی ہوتی ہے۔ اومنگ کمار کی ہدایتکردہ فلم آج ریلیزکی جائے گی۔