چیئرمین سینیٹ نے پاک سوئٹزر لینڈ فرینڈ شپ گروپ آف سینیٹ معطل کر دیا

 چیئرمین سینیٹ نے پاک سوئٹزر لینڈ فرینڈ شپ گروپ آف سینیٹ معطل کر دیا

سلام آباد : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سوئٹزرلینڈ کی سرزمین علیحدگی پسندوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے پر پاک سوئٹزرلینڈ فرینڈ شپ گروپ آف سینیٹ معطل کر دیا اور اس  فیصلہ کی تمام جماعتوں نے حمایت کردی ۔چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں دوستی کیسے چل سکتی ہے؟  

چئیر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان مخالف بینرز اور پوسٹرز لگانے کا سلسلہ مزید علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے اقوام متحدہ کے قواعد کے مطابق کوئی ریاست دوسرے ملک میں دہشت گردی کو فروغ نہیں دے سکتی۔انھوں نے واضح کیا کہ عالمی ادارہ انصاف بھی اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ ایک ملک دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکورٹی کونسل بھی اپنی قراردادوں میں واضح کر چکی ہے کہ کوئی بھی ملک یا ادارہ دہشت گرد تنظیم یا دہشت گرد افراد کی کسی صورت مدد نہیں کر سکتے۔

رضاربانی اعلان کیا کہ میں نے سینیٹ کی طرف سے فیصلہ کیا ہے کہ بطور احتجاج سینیٹ میں پاک سوئٹزرلینڈ دوستی گروپ کو معطل کیا جائے۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ ارکام سینیٹ نے کہا کہ فری بلوچستان کی بات پاکستان کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیں سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے سخت اور شدید احتجاج کرنا چاہیے ۔ارکان سینیٹ سے بھی چیئرمین سینیٹ نے کی پاک سوئٹزرلینڈ دوستی گروپ کو معطل کر نے کی رائے لی سب نے حمایت کر دی۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ گزشتہ روز حکومت کو پاکستان کی سالمیت سے متعلق اس اہم مسئلے کے حوالے سے یہاں سے سوئس سفیر کی بیدخلی کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے ملک میں مقابلے کے امتحان میں اکثریت امیدواروں کی ناکامی کے معاملے پر بھی سینیٹ کی آٹھ رکنی کیمٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں