گوگل اور ایچ ٹی سی کے مابین معاہدہ آئندہ سال متوقع

گوگل اور ایچ ٹی سی کے مابین معاہدہ آئندہ سال متوقع

نیویارک: گوگل نے تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون کا بزنس 1.1 ارب ڈالرز (ایک کھرب 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد) عوض خریدنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ اس حوالے سے معاہدہ آئندہ سال کے شروع میں متوقع ہے۔
ایچ ٹی سی کے مطابق گوگل کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) کے ساتھ ایچ ٹی سی کے ریسرچ سٹاف کے پچاس فیصد عملے لگ بھگ دو ہزار افراد کی خدمات بھی حاصل کرے گا جن میں سے بیشتر پہلے ہی گوگل کے پکسل ہینڈ سیٹ پر کام کررہی ہے۔گوگل کو اس معاہدے سے اسمارٹ فونز اور ہارڈ وئیر بزنس میں ابھرنے کے حوالے سے سرمایہ کاری کے عزم کو مزید تقویت ملے گی'۔
کمپنی کے ترجمان نے زیادہ تفصیلات بتانے سے گزیز کیا مگر اس بات پر زور دیا کہ ایچ ٹی سی اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ اپنے برانڈ کے تحت جاری رکھے گی۔ایچ ٹی سی نے اس اعلان سے قبل اپنے حصص کی ٹریڈنگ گزشتہ روز معطل کردی تھی۔ برسوں سے ایپل کو اسمارٹ فونز کی دنیا پر اپنے آئی فون کی بدولت بالادستی حاصل رہی اور اب گوگل اس تائیوانی کمپنی کے ذریعے براہ راست ایپل کے مقابلے پر آنا چاہتا ہے۔