راج کمار راﺅ کو ”بریلی کی برفی “ پر امیتابھ کا تعریفی خط

راج کمار راﺅ کو ”بریلی کی برفی “ پر امیتابھ کا تعریفی خط

ممبئی : بالی وڈاداکار راج کمار راﺅ کو ان کی نئی فلم ”بریلی کی برفی“ میں اداکاری پر امیتابھ بچن کی جانب سے تعریفی خط موصول ہوا ہے۔

خط کے بارے میں راج کمار کا کہنا ہے کہ یہ خط میرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں۔ یہ بہت ہی زبردست بات ہے کہ کس طرح وہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ان کی جانب سے یہ میرے لئے پہلی چٹھی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔راج کمار راﺅ مستقبل میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔