سنجے دت بھی بیوی کے ظلم و ستم کا شکار نکلے

ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیوی انہیں جوتوں سے مارتی ہے۔

سنجے دت بھی بیوی کے ظلم و ستم کا شکار نکلے

ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیوی انہیں جوتوں سے مارتی ہے۔


حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو ”یار میرا سپر سٹار سیزن2“میں شرکت کی، شو میں سنجے دت نے اپنی اہلیہ اور نجی زندگی کے بارے میں کئی باتیں کیں، انہوں نے شو کے دوران اپنے جوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیراستعمال جوتے خاص طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ انہیں آگرہ کے نہیں بلکہ میکسیکو کا موچی بناتا ہے، وہ میکسیکو سے جوتے بناکر مجھے بھیجتا ہے، شو کے دوران سنجے دت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایسے بہت سارے جوتے ہیں جن سے میری بیوی مانیتا مجھے مارتی ہے، اس بات کو سن کر شو میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے یہ بات مذاقاً کہی تھی۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی فلم ”بھومی“کل ریلیز کی جائے گی ، فلم میں سنجے دت کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ آدیتی راو¿ حیدری مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔