چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع ہو گئے ہیں

 چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع ہو گئے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ میں اب تک 3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیم بنانے اور اس کیلئے عطیات جمع کرناکا اعلان کیا جس میں ابتدائی طورپر خود انہوں نے 10لاکھ روپے جمع کرائے،اس پر اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈیم کیلئے فنڈز بھیجنا شروع کر دیئے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈمیں پاک فوج سمیت قومی اداروں نے بھی دل کھول کر حصہ لیا اور کروڑوں روپے کے عطیات ڈیم فنڈ میں جمع کرائے ۔

بعد میں ڈیم فنڈ کو وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈکا نام دیدیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ کیلئے پیسے جمع کرانے کی اپیل کی ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مجموعی طورپر اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے3 ارب 73 کروڑ74 لاکھ55 ہزار555 روپے جمع ہو چکے ہے۔