افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 258 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 258 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف شاندار  بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 257 رنز اسکور کیے اور جیتنے کے لیے 258 رنز کا  ٹارگٹ دیا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق، افغانستان کے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز شاہدی نے سب سے زیادہ 97 رنز اسکور کیے جبکہ اصغر افغان نے 67 رنز اور رحمت شاہ نے 36 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک بڑے ٹارگٹ تک لے گئے۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر، شاداب اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور محمد نواز کو کھلایا گیا۔ محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں جبکہ شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ حسن علی نے بھی ایک وکٹ لی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔