لیاقت قائم خانی کی تجوری سے پندرہ کروڑ سے زائد مالیت کا سونا نکل آیا

لیاقت قائم خانی کی تجوری سے پندرہ کروڑ سے زائد مالیت کا سونا نکل آیا

کراچی :نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی تجوری سے پندرہ کروڑ سے زائد مالیت کا سونا نکل آیا۔

تجوریوں سے ملنے والے دستاوزیات میں ملزم کی زمینوں، فیکٹریز، پلاٹس اور گھروں کے دستاویزات بھی شامل ہیں جن کی مالیت اربوں میں بتائی جا رہی ہے۔

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم لیاقت قائم خانی کی رہائش گاہ سے تحویل میں لی گئی تجوری کا تالا کھولا تو سونے کے 5 سیٹ، پرائز بانڈز، پاکستانی و غیر ملکی کرنسی ملی۔

تجوری سے سونے کے سکے بھی نکالے گئے ہیں۔لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد دستاویزات سے کے ایم سی کے محکمہ باغات سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لیاقت قائم خانی نے بیس سالوں میں کراچی کے 71 پارکس کو صرف کاغذات میں بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

زمینیں، فیکٹریاں، پلاٹس اور کمرشل دکانیں بھی ملکیت میں شامل ہیں، جن کی مالیت دس ارب سے زائد بتائی جا رہی ہے۔لیاقت قائم خانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔

گریڈ اکیس میں ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی سے ایک لاکھ روپے پینشن بھی وصول کرتے تھے۔ لیاقت قائم خانی نے آخری تنخواہ سوا لاکھ روپے وصول کی تھی۔