ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے، امریکی صدر

ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایران کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل نہ ہو۔

ایران کو پرامن طریقے سے قابو نہ کیا جاسکا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ بہت سے منظر نامے موجود ہیں۔ بہتر تو یہ ہے کہ ایران کا معاملہ جنگ کے بغیر حل ہو جائے مگر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو سعودی ارامکو تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کا جواب دینے کے لئے متعدد آپشن فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میزائل لانچنگ کے مقام کا کا پتا لگانے کے لیے ریاض کے ساتھ مشترکہ تعاون کیا جا رہا ہے۔

ادھر ایک سینیر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی کارروائی کے جواب میں بحیرہ روم سے بحر ہند تک جوابی کارروائی کرے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے امریکا کوسنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا اگر ایران پرحملہ ہوا تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

سعودی وزارت دفاع نے ارامکو حملوں میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کے ثبوت فراہم کرنے کے باجود تہران ان حملوں میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔