مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی امن کی رکاوٹ ہیں، بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی امن کی رکاوٹ ہیں، بلاول بھٹو
Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی امن کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے آگے رکاوٹ ہیں، عالمی برادی مسئلہ کو منہ پھیرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے امن کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے  کہا کہ عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔  عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا اور بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم دنیا کو میدان جنگ و جدل بنانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، پاکستانی قوم دنیا میں امن کی علمبردار ہے، نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر ہمیں سکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا  کہ دنیا کو سب کے لیے ایک جیسا مسکن بنانے کی خاطر ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار نبھانا ہو گا، ہمیں گھروں میں بچوں کو صبر اور دوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا۔