کوروناوائرس: دنیامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ12لاکھ سے بڑھ گئی

کوروناوائرس: دنیامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ12لاکھ سے بڑھ گئی


واشنگٹن :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 لاکھ65ہزار37 افراد ہلاک اور3کروڑ12لاکھ28 ہزار556 متاثر ہو چکے ہیں۔دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ28لاکھ21ہزار417افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ42 ہزار 102 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد54لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد87 ہزار909 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 45 لاکھ 44 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 36 ہزار895 اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں11 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار418 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی7 لاکھ 62ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 369 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں24 ہزار208 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 65ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار953ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور73 ہزار493 اموات ہوئی ہیں۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔