ہم مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں، صدر اردوان

ہم مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں، صدر اردوان

 انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں مسائل کے حل اورمذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت 2 ہزار سالہ ماضی کی حامل ایک دیرینہ اور پختہ حکومت ہے، ہماری نیت ہر مخلصانہ اپیل پر توجہ دینا اور ڈپلومیسی کی راہ ہموار کرناہے۔