امریکہ نے ہمیں الٹرا سپر سونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کیا، روس 

امریکہ نے ہمیں الٹرا سپر سونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کیا، روس 

 ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اے بی ایم معاہدے سے نکل کر ہمیں الٹرا سپرسونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کر دیا ہے۔

صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے حامل الٹرا سپر سونک میزائلوں کو ترقی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نئے روس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہمارے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جو اپنی طاقت و توانائی، رفتار اور نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے بے مثال ہیں۔

روس نے امریکہ کی میزائل شیلڈ کے جواب میں 2019 تک الٹرا سپر سونک میزائل سسٹم کنٹرول اور بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل آونگارڈ کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔