ایک ہی طرح قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25 انعام جیت گیا 

 ایک ہی طرح قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25 انعام جیت گیا 

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معمولی جواری کی قسمت اس وقت جاگی جب انہوں نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے یعنی ایک نمبر کے 25 ٹکٹ خریدے اور ان کا مجموعی طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر کا انعام نکل آیا ۔۔ 

ریمنڈ ہرینگٹن نے ورجینیا لاٹری کے عملے کو بتایا کہ انہوں نے ورجینیا بیچ کے یاک سٹور سے 17 جولائی کو ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے ایک ڈالر کے پچیس ٹکٹس حاصل کیے ۔۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے مجھے کہا کہ پچیس بار کھیلو گے تو جیتو گے ۔۔ ریمنڈ کی اس وقت خؤشی کی انتہا نہ رہی  جب انہیں پتا چلا کہ ان کا نمبر 4640پر انعام نکل آیا ہے ۔ اس نمبر  ایک ٹکٹ پر پانچ ہزار ڈالر انعام نکلا تھا ۔ اس طرح مجموعی طور پر انہیں ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر ملے ۔ ریمنڈ نے بتایا کہ اس رقم سے وہ اپنے دو بیٹؤں کی مدد کریں گے ۔ جو اس وقت کالج میں پڑھتے ہیں ۔۔