اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی، شہباز شریف

اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی، شہباز شریف

 لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس بار اے پی سی میں دراڑیں نہیں پڑیں گی۔


لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے بہت پریشان ہیں،  آل پارٹیز کانفرنس میں عوام کی بھر پور نمائندگی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ میاں صاحب کے آنے کے بارے میں ڈاکٹر ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

اے پی سی کے بعد دراڑیں پڑنے سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اس مرتبہ اے پی سی میں سیمنٹ لگایا ہے، دراڑیں نہیں پڑیں گی۔