بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

 اسلام آباد : ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 162.5 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2020ءمیں ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں مجموعی طور42 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملک میں بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔

ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 32.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تھرمل ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبہ میں 17.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 9.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ۔پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 20.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کوئی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔