بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

 بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

بنگلور: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کرلیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی معروف اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر لیے ماہرہ رکھا۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چند وجوہات کی بنا پر تبدیل مذہب کی بات کو پوشیدہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم کا کہنا تھا کہ ’اداکارہ نے 9 اکتوبر 2018 کو اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا‘۔

تصویر :- سنجنا گلرانی بھارتی اداکارہ 

تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیرکسی جبر کے با رضا و رغبت اللہ کے ایک ہونے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو آخری نبی ہونے کو مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔ اس تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط اور دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، پتے، دستخط اور فون نمبر بھی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں تبدیلی مذہب کے لیے عدالت سے بیانِ حلفی affidavit بنوا کر  جمع کرایا جاتا ہے جس کے بعد قبول اسلام ہوتا اور پھر تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے۔