حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام ، 40 فوجی افسر گرفتار

حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام ، 40 فوجی افسر گرفتار
سورس: twitter

ٍ

خرطوم : سوڈان میں حکومت پر قبضے اور فوج میں بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ فوج کے 40 افسروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید گرفتاریاں جاری ہیں۔ 

الجزیرہ ٹی وی نے سوڈان فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ حکومت کے خلاف بغاوت فوج کے اندر سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوڈانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کو کی کوشش میں ملوث فوجیوں کا تعلق سابق صدر کے گروپ سے جنہیں 2019 میں زبردستی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حالات کنٹرول میں ہیں۔