ن لیگ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی ، رانا ثناء اللہ

ن لیگ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی ، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش کریں گے  ۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے پارٹی کے بیانئے کو آگے بڑھایا ہے اور مشکل وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ۔ مریم نواز ن لیگ کی لیڈر اور مستقبل ہیں ۔ 

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ نوازشریف شہبازشریف اور حمزہ شہباز پارٹی کی لیڈر شپ ہیں ۔پارٹی میں نہ کوئی کسی کے خلاف بات کرتا ہے اور نہ ہی کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ٹاک شو ، تجزیہ ن لیگ کے  بغیر ممکن ہی نہیں ہے ۔ عمران خان کی دنیا میں کوئی نہیں سنتا ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ملک ووٹ کے فیصلے سے بنا تھا آج بھی کہتے ہیں کہ ووٹ کے فیصلے کو مانا جائے تبدیل نہ کیا جائے ۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کہتا ہے کہ میں کس سے بات کروں یہ بندہ ٹھیک نہیں ہے ۔ موجودہ حکومت تو ایک سیریز نہیں بچا سکی ۔