سوئے عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا، مہنگا پٹرول مزید مہنگا 

سوئے عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا، مہنگا پٹرول مزید مہنگا 
سورس: File

اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر حکومت نے رات گئے پٹرول بم گرادیا۔ مہنگے پٹرول کو مزید مہنگا کردیا گیا۔ 

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے ہو گئی۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ 

حکومت نے  ڈیزل کی قیمت 245 روپے43 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔ 

وزارت خزانہ کی پیٹرول مصنوعات کی قیمتو ں میں تبدیلی

مصنف کے بارے میں