مسلمانوں سے اسلام دشمنی بھارت سے نکل کر انگلینڈ تک پہنچ گئی

مسلمانوں سے اسلام دشمنی بھارت سے نکل کر انگلینڈ تک پہنچ گئی

لندن: مسلمانوں سے اسلام دشمنی بھارت سے نکل کر انگلینڈ تک پہنچ گئی ، انگلینڈ میں بھی ہندوؤں کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی پر مزید 47 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

شہر لیسسٹر کے علاقوں بیلگریو ، رشی میڈ اور سپنی ہل میں پاکستانی اور بھارتیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ جس میں 25 پولیس اہلکار سمیت ایک پالتو کتا بھی زخمی ہو گیا ہے ۔ سڑکوں پر درجنوں افراد نے مظاہرہ بھی کیا اور مسلمانوں پر ہندوؤں نے شیشے کی بوتلیں پھینکیں ۔

واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد شائقین کرکٹ میں جھڑپ ہوئی تھی ۔ جس کے بعد 47 افراد کو پولیس اہلکار نے حراست میں لے لیا ہے ۔ ایشیا کرکٹ کپ کے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مصنف کے بارے میں