لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان، فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان، فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کر دیئے

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ عمران خان اور فواد چودھری کی طرف سے بابر اعوان اور فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے ۔ دونوں رہنماؤں کی درخواستوں پر تین رکنی لارجر بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے ۔

مصنف کے بارے میں