ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلا نمبر، بابراعظم چوتھی پوزیشن پر چلے گئے 

ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلا نمبر، بابراعظم چوتھی پوزیشن پر چلے گئے 

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 فارمیٹ میں مسلسل ناکامی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں اور محمد رضوان پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ باؤلرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ایڈن مارکرم دوسرے، سوریا کمار یادیو تیسرے، بابراعظم چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، پاتھوم نیسانکا آٹھویں، محمد وسیم نوویں اور ریزا ہینڈرکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ تبریز شمسی دوسرے، عادل راشد تیسرے، راشد خان چوتھے، ایڈم زامپا پانچویں، وانیندو ہسارانگا چھٹے، ماہیش تھیکشانا ساتویں، مجیب الرحمن آٹھویں، بھوونیشور کمار نوویں اور عقل حسین 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے، معین علی تیسرے، وانیندو ہسارانگا چوتھے، ہاردیک پانڈیا پانچویں، گلین میکس ویل چھٹے، جے جے سمٹ ساتویں، ذیشان مقصود آٹھویں، روہان مصطفی نوویں اور دیپندرا ائیری 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں