نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج، احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم

نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج، احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت آج بھی صوبوں میں کئی منصوبے گا رہی ہے تو کیا اب نیب انہیں بھی پکڑ لے گا؟ 
چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں کہا گیا کہ بھارتی بارڈر کے قریب منصوبہ بنایا گیا، کیا آپ کو بھیجتے کہ دیکھیں منصوبہ بارڈر سے کتنا دور ہے؟ اور اگر منصوبہ بارڈر کے قریب بھی تھا تو اس میں کرپشن کیا تھی؟ 
دوسری جانب احسن اقبال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سے ہمارے خلاف مہم چلائی گئی مگر عمران نیازی ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، عدالت نے بار بار پوچھا کہ منصوبہ بند کرنے کا نقصان کتنا ہوا؟ اس نقصان کی ریکوری عمران نیازی اور نیب سے کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں