سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر یونان سے  پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر یونان سے  پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی :پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں دوست ممالک پیش پیش،  روس  اور یونان سے امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ کراچی کے ہوائی اڈے اتر گیا،امدادی سامان میں غذائی اشیاء، خیمے اور پانی صاف کرنے والے آلات شامل ہیں۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے امداد و بحالی رسول بخش چانڈیو نے امداد وصول کی۔روس کے کراچی میں قونصل جنرل فیڈوروف آندرے بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا روس کے جذبہ انسانیت اور امدادی سامان کا دلی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ۔اس موقع پر یونان کے کراچی میں اعزازی قونصل ایاز محمد لاکھانی اورو زارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

تر جمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یونان کے جذبہ انسانیت اور امدادی سامان کا دلی خیرمقدم کرتے ہیں۔