عمران خان اب سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں: مولانا فضل الرحمن 

عمران خان اب سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں: مولانا فضل الرحمن 

سکھر: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے معاہدوں کے ذریعے ملکی معیشت کو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا، عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش میں ہے کہ کس طرح مہنگائی پر کنٹرول کریں، سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بھی مشکلات در پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش کے ماحول میں کسی سیاسی پارٹی پر تنقید نہیں کروں گا، فضائی معائنے سے دیکھا کہ ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہے اور کہیں بھی راستہ نہیں، جو طیارے غیر ملکی امدادی سامان لے کر آ رہے ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام تک پہنچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سماجی تنظیموں کو خدمات پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سڑکوں کی مکمل تعمیر میں وقت لگے گا لیکن حکومتوں کو کہوں گا کہ امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر ضرور آنی چاہیے۔

ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ملک کی معیشت کو معاہدے کر کے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا، ایسا کرنے والی جماعت اب ملک کو آزاد کرانے کی باتیں کر رہی ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ادارے آئین کے مطابق فیصلے کریں گے، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے والی ہے اس لئے وہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں