ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

بھارتی ایئر فورس نے مگ 21 سکواڈرن ابھینندن ورتھمان  کو جَلد ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر، حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستانی فوج  کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن کو  30 ستمبر کو ریٹائر  کردیا جائے گا ، جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرنز کو  بھی  2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائےگا۔

 یاد رہے کہ ابھینندن ورتھمان کو 27 فروری 2019ء کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں نے  مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 سمیت حراست میں لیا تھا ،پاکستان ایئر فورس کے جوانوں نے   مِگ21 کے علاوہ ایک اور طیارہ بھی  مار گرایا تھا ۔