شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے، دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے، دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کی انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے جس پر دوبارہ نوسٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 22 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شوکت ترین اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے مابین لیک ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں شوکت ترین کو آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے اور بعد ازاں انہوں نے انکوائری ٹیم رابطہ کرکے آگاہ کہ انہیں نوٹس نہیں ملا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ان کے مکمل نام شوکت فیاض احمد ترین و شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ کراچی کے پتہ پر طلبی کا نیا نوٹس جاری کر دیا۔ 
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹس میں شوکت ترین کو کل جمعرات 22 ستمبر صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد پیش ہونے کیلئے کہاگیا ہے اور نوٹس کو باقائدہ رسیو بھی کرایا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں