ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی اور بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی اور بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش۔گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔بارش اور تیز ہواﺅں کے بعد شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔موسم کے رنگ نرالے .دن بھر شدید گرمی  رہی ،اندھیرا چھاتے ہی بیشتر شہروں میں ابر کرم برس پڑا .

بارش کی بوندوں سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے.محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک بارشوں کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر پنجاب اور بلوچستان کے شہروں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔