ہر دلعزیز کامیڈین و اداکار معین اختر کی چھٹی برسی

ہر دلعزیز کامیڈین و اداکار معین اختر کی چھٹی برسی

لاہور:24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ 1970 کی دہائی میں پی ٹی وی کے ذریعے ان کی رسائی ہر گھر تک ہوگئی.ٹی وی پر معین اختر نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کئے ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں۔ معین اختر کو ان کی ہمہ جہت فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی سطح ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔


عوام نے کامیابی کا جو تاج معین اختر کے سر پہ سجایا تھا اسے انہوں نے آخری لمحے تک گِرنے نہیں دیا،، پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والا یہ فنکار تو 2011 کو آج ہی کے روز کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے لیکن ان کی یادیں آج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔