چہل قدمی زندگی بڑھانے میں مددگار

چہل قدمی زندگی بڑھانے میں مددگار

لاہور: بہت سے لوگ اپنی صحت کے معاملے میں بہت فکر مند رہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف ورزشیں بھی کرتے ہیں لیکن اب ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جسمانی محنت کا متبادل کوئی نہیں اور فی ہفتہ ایک گھنٹے کی تیز یا آہستہ جاگنگ زندگی میں 7 گھنٹے کا اضافہ کرسکتی ہے۔


ماہرین کا خیال ہے کہ خواہ تیز دوڑا جائے یا آہستہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے ٹیکساس میں واقع کواوپر انسٹی ٹیوٹ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے جس میں جاگنگ کی عادت اور موت کے درمیان تعلق تلاش کیا گیا ہے جو اس سے قبل کی گئی تحقیقات کی تصدیق کرتا ہے۔ خواہ روزانہ آپ کتنا ہی چلیں یا کتنی ہی رفتار سے دوڑیں اس سے قبل ازوقت موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔


اس سے قبل سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے 55 ہزار بالغ افراد کا جائزہ لے کر انکشاف کیا تھا روزانہ صرف 7 منٹ دوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد ایک اور سروے میں اگلے 15 برس تک شرکا کا جائزہ لیا جاتا رہا کہ مرنے والے 3 ہزار افراد میں ایک تہائی (33 فیصد) اموات ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی تھیں۔