ملکہ برطانیہ 91 برس کی ہو گئیں،ملکہ برطانیہ کی زندگی پر ایک نظر

ملکہ برطانیہ 91 برس کی ہو گئیں،ملکہ برطانیہ کی زندگی پر ایک نظر

لندن :ملکہ الزبتھ لندن میں 1926 میں 21 اپریل کو پیدا ہوئیں,کل  ملکہ برطانیہ نے اپنی 91 سالگرہ منائی وہ ایلبرٹ، ڈیوک آف یارک اور ان کی اہلیہ سابقہ لیڈی الزبتھ بوویس لیون کی پہلی بیٹی ہیں۔شہزادی الزبتھ کے خاندان والوں انھیں ’لِلی بیٹ‘کے نام سے پکارا کرتے تھے۔ شہزادی الزبتھ اپنے خاندان کے ساتھ 1936 میں شاہی ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقعے پر ہاتھ ملاتے دکھائی دے رہی ہیں۔

1940 میں 14 سالہ شہزادی الزبتھ ’چلڈرنز آور‘ نامی ریڈیو کے پروگرام کا حصہ تھیں،1947 میں ان کی شہزادہ فِلپ آف گریس کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی ہوئی۔1948 میں ان کی پہلی اولاد شہزادہ چارلز پیدا ہوئے۔

1953 میں ان کی تخت نشینی کی تقریب کو ٹیلیویڑن پر نشر کیا گیا۔1963 میں ٹروپنگ دا کلر تقریب کے بعد وہ بکنگھم پیلس جاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ 1969 میں کارنارفون قلعے میں ملکہ الزبتھ نے شہزادہ چارلز کو ایک رسم میں ویلز کے شہزادے کا تاج پیش کیا۔


1977 میں ملکہ نے تخت نشینی کے 25 سال پورے ہونے پر برطانیہ بھر کا دورہ کیا۔ ملکہ الزبتھ دوم اور ڈیوک آف ایڈنبرا 1986 میں چین کے سرکاری دورہ کیا۔بکنگم پیلس کے موسیقی کے کمرے میں 1991 میں جی سیون ممالک کے سربراہوں کی عشائیے سے پہلے تصویر لینے کے موقعے پر

1999 میں ملکہ نے گلاسکو میں سوزن میک کارن کے گھر جا کر ان کے ساتھ چائے پی ،اپنی شادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر ہیمپشائر کے بروڈلینڈ میں۔بکنگھم محل کے باہر ملکہ الزبتھ اپنے دور حکومت کے 60 سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی کانسرٹ کے موقعے پر ملکہ برطانیہ کو سالگرہ مبارک قبل کریں.