رینجرز اختیارات میں توسیع ،وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

کراچی: رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہوسکے گی یا نہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کااہم اجلاس آج طلب کرلیا ۔ کابینہ اجلاس میں اگلے مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔جبکہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں آنے والے بجٹ پر مشاور ت بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ صوبائی کابینہ رینجرز کے اختیارت میں نوے دن کی توسیع پر آمادہ ہوجائےگی ۔ گزشتہ سال رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت کو اس بات کا پابند بنایا تھاکہ وہ ایسا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ایوان سے اس کی منظوری لے گی لیکن بعد میں صوبائی حکومت بار بار یہ معاملہ ایوان میں لے جانے کے بجائے اپنے طور پر ہی نمٹاتی رہی۔

مصنف کے بارے میں