'جے آئی ٹی میں جواب وزیراعظم نے دینا ہے، تکلیف پی ٹی آئی کو ہو رہی'

'جے آئی ٹی میں جواب وزیراعظم نے دینا ہے، تکلیف پی ٹی آئی کو ہو رہی'

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش تو وزیراعظم نے ہونا ہے لیکن تکلیف تحریک انصاف کو ہو رہی ہے۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف تینوں پٹیشنز مسترد کردیں جبکہ انہوں نے شور مچانے کا پورا پلان بنا رکھا۔ دوربین اٹھا کر فیصلے میں سیاسی کھلونے تلاش کرنا بند کر دیں۔

مریم اورنگ زیب نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کرپشن پر بات کرنے کو قیامت کی نشانی قرار دیا۔ ساتھ آصف زرداری کو کراچی کا کچرہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ آئینی اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے وہ سکیورٹی اداروں سے متعلق اعتزازاحسن کے بیان کی مذمت کرتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں