امریکا،لبرل اور سیکولر عناصر امام مہدی کے ظہور کی راہ میں رکاوٹ ہیں،علی سعیدی

امریکا،لبرل اور سیکولر عناصر امام مہدی کے ظہور کی راہ میں رکاوٹ ہیں،علی سعیدی

تہران:ایرانی سپریم لیڈر کے مقرب ایک بزرگ شیعہ مذہبی رہنما علی سعیدی انوکھی منطق بیان کی اور کہا کہ امریکا،لبرل اور سیکولر عناصر امام مہدی کے ظہور کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی شیعہ مبلغ علی سعیدی نے پاسداران انقلاب سے وابستہ مذہبی اہلکاروں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ایران میں امام خمینی کے انقلاب نے امام مہدی منتظر کے ظہورکی راہ ہموار کی تھی مگر کچھ عناصر اس راہ میں رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے امام مہدی کا ظہور موخر ہو رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق علامہ علی سعیدی نے کہا کہ امام مہدی کے دشمن ہی ان کے ظہور میں رکاوٹ ہیں۔ کچھ دشمن خارجی ہیں جن میں امریکا سر فہرست ہے۔ ایران کے اندر امام مہدی کے دشمنوں میں لبرل اور لا دین عناصر ہیں۔خیال رہے کہ علامہ علی سعیدی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے دعوی کیا تھا کہ خامنہ ای ذات الہٰی سے رابطے میں رہتے ہیں۔