جب چور پکڑا جائے تو ان کے بچے شور مچاتے ہیں: سعید غنی

جب چور پکڑا جائے تو ان کے بچے شور مچاتے ہیں: سعید غنی

لاہور: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی شعلہ بیانی پر پیپلز پارٹی کے بھی جوابی وار شروع ہو گئے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا شریف خاندان کی چور کے طور پر شناخت ہو چکی ہے اور اب ان کے بچوں نے شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں نون لیگ نے گالم گلوچ بریگیڈ قائم کر رکھا ہے جو گھبرا کر ذاتیات پر اتر آتا ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کے بیانات سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے اب نون لیگ والے پاناما فیصلے پر خوشیاں منانے کے بجائے خیر منائیں۔میڈیا سے گفتگو میں مولابخش چانڈیو بولے کہ ججز نے کہا ہے نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ شرم کی بات ہے کہ ملک کے وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ ن لیگ کو مٹھائیاں بانٹنے پر شرم آنی چاہیئے اس طرح جھوٹا اپنے آپ کو سچاثابت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے اس سے پہلے عابد شیر علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سب سے بڑا دہشتگرد قرار دیتے ہوئے ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کروانے کا مطالبہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں