سندھ رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

سندھ رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

کراچی: سندھ کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے دوران سیکریٹری داخلہ شاہد پرویز نے صوبے میں رینجرز کے فرائض اور کردار کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ رینجرز سندھ میں 1989سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کو تعینات کیا اور رینجرز 8 اگست 2016 سے آرٹیکل 147کے تحت تعینات ہے اور 19 جولائی 2017 تک تعینات رہیگی جب کہ 2010 میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 4 کے تحت اختیارات دیئے گئے، اس ایکٹ کے تحت رینجرز کو 90 روز کے لیے اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں۔

بعد ازاں صوبائی کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ سندھ رینجرز کے اختیارات 16 اپریل 2017 کو ختم ہوگئے تھے لیکن وزیر اعلی سندھ نے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں