‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان میں مزار شریف میں حملے کی شدید مذمت

‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان میں مزار شریف میں حملے کی شدید مذمت

راولپنڈی: ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان میں مزار شریف میں حملے کی شدید  الفاظ میں مذمت کی ہے۔‏آرمی چیف نے افغان سیکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں مزار شریف میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے دشمن ہیں۔دہشتگردوں کو ہرا کر ہی دم لیں گے۔آرمی چیف نے افغان سکیورٹی فورسز سے بھی یکجہتی کا اظہار  کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مزار شریف میں واقع فوجی اڈے کے نزدیک دو خودکش حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سمیت خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی تعداد 140 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔