بلوچستان: حساس اداروں کی کارروائی، 33 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: صوبہ بلوچستان کے نواحی علاقوں مارگٹ اور پنجگور میں فرنٹیئر کور  (ایف سی) اور حساس اداروں نے مشترکہ  کارروائی کے دوران  33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مارگٹ اور پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 کیمپ مسمار جبکہ 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے 3 کلو گرام بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے گچک میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 30 مشتبہ افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی رائفلز اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حراست میں لیے جانے والے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے

مصنف کے بارے میں