کامران اکمل کی جگہ عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع

کامران اکمل کی جگہ عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، ذرائع

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کیلے کامران اکمل کو ڈراپ کرکے عمر اکمل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے عمر اکمل کو  پاور ہٹر کے  طور پر شامل کیا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کیلیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 1،2 روز میں ہوگا جب کہ کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے . فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے عامر یامین کی فارم سے فائدہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
میگا ایونٹ کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہوگا، 15رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کیلیے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے، راولپنڈی میں پاکستان ون ڈے کپ میں چند کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس نے سلیکٹرز کو پلاننگ پر ازسر نو غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔