سنیل گروور نے اکشے کمار کے ساتھ شو میں کام کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی:کامیڈین کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور ، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا نے ’’دی کپل شرما شو ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے باعث شو کی ٹی آرپی بھی متاثر ہوگئی ہے جب کہ کئی نامور شخصیات کی جانب سے دونوں اداکاروں میں صلح کرانے کی کوششیں بھی کی گئیں جو ناکام ہوئیں لیکن اب سنیل گروور نے جہاں اسکرین پر دھماکے دار واپسی کا فیصلہ کیا ہے وہیں اپنے اور فیصلے سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

 کامیڈین سنیل گروور کا بھارتی ٹی وی سونی کے ساتھ ’’دی کپل شرما شو ‘‘ کا معاہدہ 23 اپریل تک کا ہے جسے سنیل نے آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے جب کہ سنیل گروور نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ نئے کامیڈی شو کے ذریعے چھوٹی پردہ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد نیا شو بھی رواں سال جون سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔