غلطی سے بھیجا گیا واٹس ایپ میسیج واپس لیا جاسکے گا

غلطی سے بھیجا گیا واٹس ایپ میسیج واپس لیا جاسکے گا

نیویارک : واٹس ایپ کے نئے فیچر سے بھیجا جانے والا ٹیکسٹ پانچ منٹ کے اندر اندر واپس لیا جا سکے گا۔

حال ہی میں جاری کئے گئے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ریلیز میں یہ فیچر دیکھا جاسکتا ہے ، لیکن خیال ہے کہ یہ صرف اس وقت تک کارآمد ہے جب تک وصول کرنے والا آپ کا میسج نہیں پڑھتا۔

واٹس ایپ نے اس فیچر متعارف سے متعلق کوئی واضح بیان نہیں دیا کہ یہ کب تک منظرِ عام پر آئے گا تاہم اب جلد ہی اس کا آئی او ایس ورژن ریلیز کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کئے گئے آفیشل ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ری ووک’ یا ‘ان سینڈ’ آپشن فیچر جلد ہی دستیاب ہوگا۔