جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی انٹرپول کی جاسوسی کرتی رہی

جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی انٹرپول کی جاسوسی کرتی رہی

برلن: مشہور جرمن میگزین ڈئیر اشپیگل نے کچھ دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی کی خفیہ ایجنسی بی این ڈی بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن انٹرپول کی کئی سال تک جاسوسی کرتی رہی ہے۔

جرمن خفیہ ایجنسی فرانس میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ اس کے آسٹریا، ڈنمارک، یونان، امریکا اور درجنوں دوسرے ملکوں میں موجود دفاتر کی بھی نگرانی کرتی رہی ہے۔ جرمن میگزین کے مطابق اس خفیہ ادارے کی طرف سے نگرانی کا یہ عمل سن 2000 سے جاری تھا۔

بی این ڈی کی طرف سے دی ہیگ میں یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یورو پول کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا تھا۔