ایٹمی سائنسدان کرک کری کورئن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ایٹمی سائنسدان کرک کری کورئن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایسوسی ایٹڈ پریس

واشنگٹن:سڑک پر پیدا ہونے والے ایٹمی سائنسدان کرک کری کورئن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دربدری کے ہنگامے میں ترکی کی سڑک پر پیدا ہونے والے یہ عظیم کیمیائی سائنسداں امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے ایک بڑے تحقیقاتی مرکز لاس الموس میں سالوں سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سراج الحق کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے: فواد چوہدری

لاس الموس نیشنل لیبارٹری کے حکام نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل ان کا انتقال ان کے اپنے گھر میں ہوا۔ جہاں وہ 70 سال سے قیام پزیر تھے۔یہ لیجنڈ 1921 میں ایسے حالات میں پیدا ہوئے جب جنگ عظیم اول کے بعد سلطنت عثمانیہ کی ارمنی آبادی کاقتل عام ، ملک بدری اور قید و بند کی صعوبتیں جاری تھیںان حالات میں ان کے والدین کو ملک چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

چند کپڑوں کی گتھڑی لادے ان کے والدین مستقل جگہ کی تلاش میں اگلے چار سال تک ایک ملک سے دوسرے ملک پناہ لیتے رہے۔غربت اور دربدری کے مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کری کورئن نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، انہوں نے کیمسٹری میں گریجوئٹ کیا جس کے بعد انہیں امریکا کی ایسی لیب میں کام مل گیا جہاںانتہائی حساس یورینیم بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا ، رنبیر کپور بڑے عرصے بعد پھر ایک ساتھ جلوے بکھیریں گے

ان کے چار دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں انہوں نے یورینیم پر تحقیق کی اور پھر خلائی ایپلی کیشنز کے لئے جوہری تھرمل راکٹ تیار کیا۔اس کے علاوہ وہ ایک انٹیلی جنس یونٹ کے سیکورٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،ان کے کام کے صلے میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کی واہگہ بارڈر پر آمد، حسن علی کا منفرد انداز میں رقص

ان کے ساتھ کام کرنے والے اور لیب کے ڈائریکٹر نے بہترین الفاظ میں ان کے کام کو سراہا اور اعتراف کیا کہ ان کے پاس ایسا پائیدار علم تھا جو مستقبل کے لئے اثاثے کی حیثیت اختیار کر گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں