آج لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آج لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:موسم کامزاج پھر بدلنے لگا اورسورج پھر تیو ردکھانے لگا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے رہنے کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔تاہم ملک بھر میں گرمی کی لہر آئند ہ چند روز برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے،لاہور کا موسم آج قدرے گرم رہے گا۔

ہوا بھی چلتی رہے گی اور دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی ہوگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 69 فیصد تک رہے گا جب کہ شہر میں ہلکی ہوا بھی چلتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

موسم کی یہ صورتحال چند روز یونہی برقرار رہے گی۔ تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں پرویز مشرف نہیں جو ملک سے بھاگ جائوں گا، قوم انتخابات کو ریفرنڈم سمجھے:نواز شریف

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی مو سم گرم اور خشک رہے گا۔کراچی میں پارہ کم نہ ہوا،درجہ حرارت آج بھی 40 ڈگری کوچھوئے گا جبکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سبی، تربت،مٹھی40، میرپورخاض اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں