الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،نگران وزیراعظم سندھ سے ہوگا:چودھری شجاعت حسین

الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،نگران وزیراعظم سندھ سے ہوگا:چودھری شجاعت حسین
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے توالیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے اور جو ماحول بن گیاہے ایسے میں انتخابات مشکل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کے ماحول میں الیکشن کیسے ہوں گے ، اگر انتخابات ہوئے تو نگران وزیر اعظم پنجاب سے نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

چودھری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آ ئے گا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصے میں الیکشن کے حوالے سے ماحول واضح ہوگا، انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آئے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں