خدا حافظ کہنا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے،کل عدالت پیش ہونگے:مریم نوا ز

خدا حافظ کہنا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے،کل عدالت پیش ہونگے:مریم نوا ز
کیپشن: فائل فوٹو

لندن:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستا ن نے 4یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مستعفی ہونے کا حکم دیدیا

واپسی کے حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدا حافظ کہنا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔مریم نواز اور نواز شریف کاطیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرے گا۔

9e20a2ea0206bb87084fd5c6a3c48b10

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثو م نواز کی عیادت کرنے کے بعد لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں اور وہ کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 18اپریل کو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لند ن روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب،ممبر بورڈ پی آئی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ان کا کیس نیب کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی سماعت کل ہونی ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ مل گیا تھا لیکن عدالت نے ایک ہفتے کے لئے ان کے وکیل کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں